اسٹڈی لندن

ایک اعلی درجہ کے شہر میں اعلی درجہ کی تعلیم

 

لندن کی یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیم کے کالجوں کی سرکاری ویب سائٹ میں آپ کا خیر مقدم ہے۔

لندن دنیا میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے سب سے اچھی جگہ ہے اور بین الاقوامی طلبا کے لئے سب سے مشہور شہر ہے، معلوم کریں کہ دنیا میں کسی بھی دیگر شہر کے مقابلہ میں زیادہ تر طلبا لندن کی یونیورسٹیوں میں اعلی معیار کی بین الاقوامی تسلیم شدہ لیاقتوں کے لئے تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب کیوں کرتے ہیں۔

یہاں بولی جانے والی 300 سے زیادہ زبانوں کے ساتھ لندن دنیا میں سب سے زیادہ متنوع شہر ہے۔ آپ تفریح کے ایک وسیع انتخاب سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جن میں شامل ہیں:

  • 150 تھیئٹر
  • 47 موسیقی کی بڑی جگہیں
  • 6,000 ریستوران
  • پانچ سمفنی آرکسٹرا
  • 200 عجائب گھر
  • 500 سنیما اسکرین
  • سیکڑوں آرٹ گیلریاں
  • 11 پیشہ ور فٹبال ٹیمیں
  • 8,000 ایکڑ پارک لینڈ، بشمول 
  • 2012 اولمپک پارک جو یوروپ میں سب سے بڑا شہری پارک ہوگا
  • 40,000 دکانیں اور 8,000 بازار
  • لندن میں ہر روز 200 سے زیادہ پروگرام

    آپ برٹش لائبریری اور میوزیم آرکائیوزجیسے بے شمار اداروں اور دیگر خصوصی اداروں  کے توسط سے مہیا کیے جانے والے اعلی درجے کے وسائل کی مدد سے اپنی تعلیم کو بھی تقویت پہنچا سکتے ہیں ۔

لندن کی پورے طور پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں پر 30,000 کورس تلاش کرنے کے لئے انگریزی میں اسٹڈی لندن کی ویب سائٹ  دیکھیں۔ 

آپ کو اس بات کا فیصلہ کرنے میں مدد دینے کے لئے کہ کہاں تعلیم حاصل کریں اور لندن میں آنے کے بعد کیا کریں یہاں مفت ڈاؤن لوڈ کا ایک وسیع  ذخیرہ بھی ہے۔ آپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں: (ذیل کے تمام بلٹ  سے لنک کئے جانے چاہئیں۔)

اسٹڈی لندن آپ کو آپ کی تعلیم سے متعلق عملی اور غیر جانبدارانہ صلاح فراہم کرتے ہوئے لندن میں آپ کی تعلیم کے لئے تیاری کرنے میں بھی آپ کی مدد کرتا ہے۔ معلومات میں شامل ہیں:

لندن میں تازہ ترین خبروں، کورسوں اور تحقیق پر مفت تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ اسٹڈی لندن کے ساتھ  اندراج بھی کراسکتے ہیں۔

اسٹڈی لندن سے متعلق ان تمام معلومات اور مزید چیزوں کے لئے اسی وقت انگریزی میں اسٹڈی لندن کی ویب سائٹ دیکھیں۔